۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
نماینده ولی‌فقیه

حوزہ / ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: انسان کو کمال تک پہنچنے کے لیے خدا کا مطیع ہونا ضروری ہے۔ تمام مشکلات اس وقت پیش آتی ہیں جب انسان فرعونیت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور دنیا کے تمام جرائم خدا کی دوری کی وجہ سے انجام پاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی بیرجند سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے کہا: انسان کو دیکھنا چاہئے کہ اس کے دنیا میں آنے کا ہدف و مقصد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارا اپنی خلقت کے ہدف کو پہچاننا انتہائی اہم ہے۔ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان کئی سال زندگی بسر کر لیتا ہے لیکن وہ اپنے ہدف و مقصد کو درک نہیں کرتا۔

صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے كہا: علم کی حقیقت کو اگر دیکھا جائے تو وہ ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ہم کہاں سے آئے ہیں، کہاں جا رہے ہیں اور انسان کے اندر موجود مسائل کا منشا کیا ہے؟۔

حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے کہا: انسان کو کمال تک پہنچنے کے لیے خدا کا مطیع ہونا ضروری ہے۔ تمام مشکلات اس وقت پیش آتی ہیں جب انسان فرعونیت کا پابند ہو جاتا ہے اور دنیا کے تمام جرائم خدا کی دوری کی وجہ سے انجام پاتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .